بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مصنفین کی کتاب کاآسٹریلیا میں تقریب رونمائی

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

آسٹریلیا میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مصنفین کی کتب کی تقریب رونمائی

بلوچستان کے سینئر آفیسر سابقہ کمشنر کوئٹہ، سابقہ سیکرٹری صحت ڈاکڑ جاوید انور شاہوانی اور دیگر مصنفین کی کتاب کی تقریب رونمائی آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیویٹ برائے ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ، ڈیکن اور ار ایم آئی ٹی جامعات ملبورن آسٹریلیا کی معاونت اور Brill کی اشاعت سے بعنوان COVID-19 and the (Broken) Promise of Education for Sustainable Development: A Case Study from Postcolonial Pakistan آسٹریلیا میں منعقد ہوا۔

کتاب کی رونمائی میں ان لائن لنک کے ذریعے بلوچستان بھر سے بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام، پاکستان بھر سے تعلیمی ماہرین ، سول سوسائٹی ، تعلیمی ماہرین، جامعات کے اساتذہ اور ریسرچرز سمیت طلبا اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے مصنفین نے بتایا کہ اس کتاب کو تین ریسرچرز جنھوں نے حال ہی میں RMIT یونیورسٹی آسٹریلیا سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں نے مل کر تصنیف کی ہے جن میں ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ، ڈاکڑ شیر رحمت خان، ڈاکڑ میر زمان شاہ سمیت انکے سپروائزر پروفیسر پیڑ کیلی، ڈاکڑ ستھ برائون اور سینئر ریسرچر ڈاکڑ اسکاٹ فلپس شامل ہیں۔

تقریب کے مہمان خاص Deakin یونیورسٹی کے Prof. Peter Kelly تھے جبکہ آغا خان یونیورسٹی کے ڈین برائے ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ڈاکڑ فرید پنجوانی نے اشاعتی کتاب کے اعراض و ضرورت کو بیاں کیا اور بتایا کہ یہ کتاب آنے والے دنوں میں پاکستان میں شعبہ تعلیم اور اس سے منسلک طلبا اور اساتذہ کی تربیت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ دیگر مقررین جن میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروس ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی نے بتایا کہ اس کتاب کی اشاعت سے نوآبادیات کے بعد سے شعبہ تعلیم اور اساتذہ کی تربیت سمیت وبائی امراض خاص طور پر کورونا وائرس جیسی مہلک وائرس اور تعلیم پر پڑنے والے اثرات ، تعلیم سے جڑے دیگر مسائل اور انکے ممکنہ حل سے آگاہی حاصل ہو سکے گی۔

تقریب سےاقوم متحدہ کے ذیلی ادارہ IFAD کے اکنامسٹ نے بتایا کہ اس کتاب سے ریسرچ کرنے والے لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو سکے گا جبکہ اس کتاب کا مفہوم نہایت ہی دلکش اور خوبصورت ہے۔

کتاب کے مصنفین نے کتاب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب میں کورونا وائرس اس سے جڑے مسائل خاص طور پر تعلیم، اساتذہ ،نوجوانوں اور کمیونٹی پر پڑنے والے اثرات اس سے جڑے حکومتی اداروں ، غیر سرکاری اداروں کے اقدامات، شعبہ تعلیم میں بعداز مو آبادیاتی دور سے منسلک مختلف تھیوریز خاص کر پاکستان کے نظام تعلیم میں انکے اثرات اور باقیات ، مختلف کیس اسٹڈیز کا حوالہ کہ ہم کیسے اپنے تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم کنار کر سکتے ہیں اور کیسے اقوام متحدہ کے مرتب کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment