جنوبی و شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پرطالبان کے متعدد حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری بیان میں متعدد زشتہ دو روز میں والےحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی آئی خان اورجنوبی وزیرستان کی تحصیل شکتوئی کے علاقے تریخ تالائی میں تحریک طالبان پاکستان کے لیزری سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے فوجی مورچوں پر تین مختلف حملے کئے جس میں فورسز کے 4اہلکار ھلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔

بیان میں کہاگیاہے کہ پہلے حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک جاسوسی کیمرہ تباہ کیا گیا،جبکہ دوسرے حملے میں 1 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک جاسوسی کیمرہ اور تیسرے حملے میں بھی جاسوسی کیمرہ کو نشانہ بنا یا گیا ہے ۔

ترجما ن نے شمالی وزیرستان میں فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ شب 8 بج کر تیس منٹ پر ولایت بنوں،شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خیسور مارکیٹ پر موجود فوجی مورچے پر تحریک طالبان پاکستان کے ساتھیوں نے لیزری گن اور راکٹ سے حملہ کیا،جس میں فوج کے جانی و مالی نقصان کا قوی امکان ہے اور ایک جاسوسی کیمرے کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment