پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے و توڑپھوڑ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکن راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین گیٹ نمبر ایک کے باہر توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور اس کے پھر گیٹ کو زبردستی کھول کر اندر داخل ہو جاتے ہیں۔

جبکہ مری روڈ پر واقع حمزہ کیمپ کے باہر موجود سکیورٹی چوکی کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بھی احتجاج جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین لاہور کینٹ میں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود ہیں اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے موجود گاڑیوں کو آگ بھی لگائی ہے جبکہ مظاہرین نے لاہور کینٹ میں موجود چند پولیس وینز کو بھی آگ لگا دی ہے۔

پشاور میں چند مظاہرین کی جانب سے ایف سی ہیڈ کورٹر کے سامنے نعرہ بازی کی گئی ہے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی قیادت میں لاہور کے مال روڈ پر مظاہرین پہنچے ہیں اور انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس وقت مال روڈ پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Share This Article
Leave a Comment