پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

اس بات کا دعویٰ تحریک انصاف کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں نے کیاہے۔

وکلا رہنمائوں کا کہنا ہے کہ رینجرز نے عمران خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عمران خان پر یہ بہت زیادہ تشدد کر رہے ہیں، انھیں مار رہے ہیں، مجھے معلوم نہیں انھوں نے عمران خان کے ساتھ کیا کر دیا ہے۔‘

تحریک انصاف کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ سے رینجرز نے گرفتار کر لیا۔‘

سینیٹر سیف اللہ نیازی کے مطابق عمران خان کو ’بائیو میڑک کروانے پر گرفتار کیا گیا۔‘

دوسری جانب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انھیں نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لیا گیا۔

تاحال حکومت کی جانب سے اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہائیکورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ رینجرز نے عمران خان کو حراست میں لیا اور کچھ وکلا پر بھی تشدد کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment