ضلع کیچ: ڈنک اور شاپک میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مزید 2 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

ڈنک اور شاپک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی گوگدان کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ثنا اللہ ولد سبزل ساکن گوگدان ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب شاپک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے اندر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حاتم ولد خدا بخش نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article