ایران میں رواں سال حکومت نے 41 بلوچوں کو پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔
رواں سال 199 شہریوں کو پھانسی دیدی گئی جن میں 52 کرد اور 41 بلوچ شامل تھے۔
اس سلسلے میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے 2023ءکے پہلے 126 دنوں میں کم از کم 199 شہریوں کو پھانسی دیدی، جن میں سے 52 کرد اور 41 بلوچ تھے۔
انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے 31 شہریوں کی شناخت ابھی تک واضح نہیں کی گئی۔