بلوچستان بھر میں کانگو سے متاثرہ 13 مریض رپورٹ، خاتون سمیت3 جاں بحق
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز میں بلوچستان بھر سے گزشتہ 20روز میں کانگو وائرس سے متاثرہ 13مریض لائے گئے ہیں جن میں سے 3ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں اور باقی زیر علاج ہیں ۔
فاطمہ جناح ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر زبیر احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں اور ہمسایہ ملک افغانستان میں موسم کی تبدیلی کے باعث وبائی امراض سر اٹھانے لگے ہیں فاطمہ جناح ہسپتال میں اب تک کانگو وائرس کے متاثرہ 20 مریض لائے گئے ہیں جن میں سے 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 5مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز زیر علاج مریض اختر محمد کی موت واقع ہو ئی ہے جس کے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال نہیں آئی لیکن مریض میںمرض کی علامات کانگو وائرس جیسی تھیں ،۔
ہسپتال میں قائم خصوصی نگہداشت کی وارڈ میں اب بھی 5مریض زیر علاج ہیں ۔
ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔