بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر ایک ماہ کے دوران 846 حادثات میں 22 افرادہلاک جبکہ 1335 زخمی ہوگئے۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر 846 حادثات رونما ہوئے۔
مختلف حادثات میں 22 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں جبکہ حادثات میں 1335 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک کے حادثات وندر اور لسبیلہ کے مقام پر 115 حادثات میں 176 افراد زخمی جبکہ 3 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔۔
اسی طرح لسبیلہ کے مقام پر 49 حادثات میں 60 افراد زخمی ہوئے۔
جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق این 25، این 50، این 65، اور این 70 پرہونے والے حادثات بھی شامل ہیں۔