انڈیا میں پراسرار گیس کے اخراج سے 11 افراد ہلاک

0
168

انڈیا کے شہر لدھیانہ کے گیاس پورہ علاقے میں پراسرار گیس کے اخراج سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کئی افراد اپنے گھروں میں بے ہوش پائے گئے۔

لدھیانہ کے ڈپٹی کمشنر سوربھی ملک نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ’یہ شبہ ہے کہ یہ کچھ گیسوں کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف نے ان تمام علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جہاں سے لاشیں ملی ہیں۔ مین ہول سے نمونے لیے گئے ہیں۔ اور شبہ ہے کہ مین ہولز میں میتھین کے ساتھ کسی کیمیکل کا رد عمل ہوا ہو گا۔‘

’لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ایکشن لیا جا رہا ہے۔ کوئی افواہ نہ پھیلائیں، ہر ایک کو مناسب طریقے سے ماسک پہننا چاہیے اور اس علاقے سے دور رہنا چاہیے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here