انڈیا : امتحان میں فیل ہونے پر 9 طلبا کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا میں آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایگزامینیشن کی جانب سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد 9 طالب علموں نے خودکشی کرلی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحان میں 10 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔

گیارہویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 61 فیصد اور 12ویں جماعت میں 72 فیصد رہا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے 26 اپریل کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اگلے 48 گھنٹوں کے دروان 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 2 طلبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔

خودکشی کرنے والے طالب علموں کی عمر 17 سے 18 برس تھی، تمام طلبہ امتحان میں فیل ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں امتحان میں فیل ہونے کے بعد مایوسی کے شکار بچوں کے خودکشی کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment