انڈیا : ماؤ نواز باغیوں کافورسز پر حملہ ، 10 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں ماؤ نوازوں کے حملے میں چھتیس گڑھ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کے 10 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے میں ایک ڈرائیور کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

سیکیورٹی اہلکار بدھ کو نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر دنتے واڑہ کے ارن پور علاقے میں گئے تھے۔

ریاستی حکام کے مطابق ماؤ نوازوں نے دھماکہ خیز مادے کا استعمال کرتے ہوئے سیکیورٹی جوانوں کی منی وین کو اڑا دیا۔
"ڈی آر جی” چھتیس گڑھ کی ایک اسپیشل پولیس فورس کا نام ہے جو مقامی قبائلی باشندوں پر مشتمل ہے۔

ان لوگوں کو ماؤ نوازوں سے مقابلے کی خاص ٹریننگ دی گئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکار مقررہ مقام سے لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکہ خیز مادہ سیکورٹی فورسز کی واپسی کے راستے پر رکھا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment