بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں دو قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علا قے منجھو شوری تھانہ کی حدود باری شاخ میں معمولی بات پر نیچاری اور ڈومکی قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوان فائرنگ کے نتیجے میں بادل ڈومکیہلاک جبکہ زاہد علی ولد بابل زوجہ بابل شدید زخمی ہو گیا۔
پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔