سوات : سی ٹی ٹی تھانے میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی کے عمارت میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ منہدم شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں سو کے قریب اہلکار شریک ہیں اور اب تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 15 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔

صوبائی سیکرٹری صحت محمود اسلم کے مطابق اب تک دھماکے کے بعد 53 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

سوات پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی وجہ سے نہیں ہوا۔بلکہ ممکنہ طور پر اسلحہ ڈیپو میں بلاسٹنگ کے باعث پیش آیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی سکیورٹی ادارے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں، اس بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی جانب سے یہ وضاحت ان کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے اس دھماکے کو ’خودکش حملہ‘ قرار دیا تھا۔

تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

Share This Article
Leave a Comment