پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے سوات کے علاقے کبل میں دھماکے سے سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت تباہ ہو گئی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی۔
خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میںاب تک 3 افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔