تربت میں فوجی چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت جوسک میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک میں 22 اپریل کو فوجی چوکی پر مغرب کے وقت دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دشمن فوج نے مختلف اطراف میں فائرنگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment