مشکے میں مسلح افراد کاپاکستانی فوج پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج حملہ کیا ہے جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج بروز اتوارصبح نو بج کر بیس منٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے مشکے کے علاقے ملیش بند میں پاکستانی فوج کے ایک گشتی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ کے قریب پہنچ چکے تھے ۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملہ آروں نے فوج کی گشتی ٹیم کے بعد نزدیک واقع کیمپ پر بھی راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فورسز حکام کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment