زعمران میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زعمران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تیرہ اپریل کو شام چھ بجے کیچ کے علاقے زعمران میں زامری کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اسنائپر سے چوکی کی سیکورٹی پر معمور اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اے ون کے گولے فائر کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment