تربت میں پاکستانی فورسزپر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں فورسز چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment