امریکا: ریاست کینٹکی میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک

0
121

امریکی ریاست کینٹکی کے ایک بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کے وقت شہر کے مرکز میں واقع اولڈ نیشنل بینک میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول میں بینک کے ایک سابق ملازم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 5افراد کو ہلاک کر دیا۔

بندوق بردار نے اس حملے کو انسٹاگرام پر لائیو نشر بھی کیا۔

ہلاک شدگان کی عمریں 40 سے 64 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ نو دیگر زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں، جس میں سے ایک صرف دو ہفتے قبل ہی پولیس فورس میں شامل ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اس نوجوان افسر کے سر میں گولی لگی تھی اور دماغ کی سرجری کے بعد بھی اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے تین منٹ کے اندر جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس نے حملہ آور کی شناخت 25 سالہ بینک کے سابق ملازم کے طور پر کی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس نے ایک رائفل کا استعمال کیا اور اس حملے کی لائیو اسٹریمنگ بھی کر رہا تھا، جو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here