بلوچ جبری گمشدگیوں  کیخلاف بی وائی سی کے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

0
3

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی ) نے بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔

بی وائی سی نے سوشل میڈیا ہر اپنے آفیشل اکائونٹس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات بالخصوص بلوچ طلباء کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں “خاموشی کو توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان کے تحت احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ احتجاجی مظاہرے بلوچستان اور کراچی میں ہوں گے۔

بی وائی سی نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ ، وقت و جگہوں کی تفصیلات بھی جاری کردیئے جس کے مطابق 20 اکتوبراتوار بوقت 4 بجے کراچی پریس کلب، 21اکتوبربروزپیر بوقت 4 بجے حب چوکی ، لسبیلہ پریس کلب، 22 اکتوبر بروزمنگل بوقت 3 بجے خضدار شہید رزاق چوک تا آزادی چوک، 23 اکتوبر بروز بدھ بوقت 4 بجے تربت شہید فدا چوک ، 24 اکتوبربروز جمعرات بوقت 3 بجے پنجگور شہید جاوید چوک، 25 اکتوبر بروز جمعہ بوقت 3 بجے خاران ، نواب اکبر خان اسٹیڈیم تا پریس کلب ، 26 اکتوبربروز ہفتہ بوقت 3 بجے کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی تا ہاکی چوک ، 27 اکتوبربروز* اتوارساڑھے 9 بجے نوشکی ، گل خان نصیر پبلک لائبریری تا پریس کلب، 28 اکتوبربروزپیر بوقت 4 بجے دالبندین، عرب مسجد تا شہید حمید اللہ چوک، 29 اکتوبربروز منگل بوقت 11بجے یک مچھ، ہائی اسکول تا سیپیک روڈ ، 30 اکتوبربروز بدھ بوقت ساڑھے 4 بجے نوکنڈی شہید حمید اللہ چوک تا بازار اور 31 اکتوبر بروز جمعرات بوقت 10 بجے چاغی ، لشکر آب اڈہ تا محمد حسنی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی جائیں گی۔

واضع رہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں بلوچوں کی جبری گمشدگیوں میں تیزی و اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے جس میںخاص طور پر طلبا ہدف بنے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here