ڈیرہ بگٹی میں  فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
150

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے محمد کالونی سوئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

سوئی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ایک درزی ہے جو اپنے دکان میں بیٹھاتھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔

ہلاک شخص کی شناخت فیاض احمد عرف بازاری موندرانی بگٹی کے نام سے ہوئی جو کہ سوئی ہی کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here