پاکستان : دیامر بھاشا ڈیم میں باروی مواد پھٹنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دیامر بھاشا ڈیم میں تعمیراتی کام کے دوران بارود نصب کے دوران دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم میں تعمیراتی کام کے سلسلے میں مزدور سخت چٹانی ایریا میں بارود نصب کر رہے تھے اس دوران دھماکہ ہوا۔

پولیس افسر کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو مزدور چند لمحوں بعد موقع پر ہی جب کہ ایک زخمی ہسپتال میں انتقال کر گیا جب کہ دھماکے میں سات زخمی زیر علاج ہیں۔

دھماکے میں ایک شدید زخمی کو گلگت جب کہ دو شدید زخمیوں کو چلاس ریجنل ہسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے، دیگر معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد چلاس ریجنل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک افراد کاتعلق گلگت ،ہنزہ اور نگر سے ہے جب کہ زخمیوں کا تعلق دیامر ،مانسہرہ جھنگ سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔

ایک سوال پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چینی انجینئرز محفوظ رہے جب کہ بارود نصب کرنے کی ذمہ داری ایک علیحدہ گروپ کے پاس ہے۔

Share This Article
Leave a Comment