انڈیا اور ملائیشیا مابین روپے میں تجارت کا معاہدہ طے پاگیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بھارت نے ملائیشیا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس سے بھارتی روپے میں تجارت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب بھارت اور ملائیشیا کے درمیان تجارت کے لیے ادائیگی دوسری کرنسیوں کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ بھارتی روپے میں بھی کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھارت کی تجارت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جنہیں ڈالر کی قلت کا سامنا ہے ۔یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں تیل اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بھی بھارتی روپے میں تجارت کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کر رہا ہے جن میں تیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں۔

بھارت بین الاقوامی تجارت کے لیے اپنی کرنسی کے استعمال کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے تاکہ ان ممالک میں اپنی برآمدات کو بڑھا جا سکے جنہیں ڈالر کی کمی یا مغربی پابندیوں کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment