ضلع آواران: جھاؤمیں فوجی آپریشن چھٹے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جھاؤ کے پہاڑی علاقے سورگر میں چھٹے روز بھی فوجی آپریشن جاری رہا ہے، متعدد لوگ لاپتہ،گھر نذرآتش کے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 روز قبل جھاؤ میں شروع ہونے والا فوجی آپریشن کا حالیہ لہر شدت کے ساتھ جاری ہے۔

ضلع آوارن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آپریشن میں پاکستانی زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے،فوج جھاؤ کے پہاڑی علاقے سورگر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔

ادھر اورناچ کے علاقے ریس کؤر میں دوران آپریشن پاکستانی فوج نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے اور لوگوں کے گھر نذر آتش کرنے کے علاوہ مال مویشی لوٹ لئے ہیں۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے باقیوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ بدھ کے روز فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت عبدالغنی ولد مدو سکنہ کرتیگی کے نام سے ہوا ہے۔

جاری آپریشن اور مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی شناخت اور آپریشن کے دیگر نقصانات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Share This Article
Leave a Comment