لکی مروت میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں گذشتہ رات پولیس تھانے پر حملے اور اس کے بعد پولیس کی گاڑی پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں ڈی ایس پی لکی مروت سمیت 4 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے پہلے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گذشتہ رات ایک بجے تھانہ صدر پر حملہ کیا گیا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے بعد واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لکی مروت اقبال مومند پولیس نفری کے ساتھ تھانہ صدر روانہ ہوئے تو راستے میں روڈ پر آئی ای ڈی دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی لکی اقبال مومند، کانسٹیبل وقار، کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment