خاران میں معدنیات سے بھرے ٹرکوں پر حملہ، تربت میں نیوی کیمپ پر راکٹ فائر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو علیحدہ واقعات نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ خاران اور تربت میں ہونے والے یہ حملے حالیہ کشیدگی کے سلسلے کو مزید گہرا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

خاران سی پیک روڈ پر کلگ کراس کے مقام پر افطاری کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات اور قیمتی پتھر سے بھرے ٹرکوں پر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں چار ٹرکوں کے ٹائر فائرنگ سے تباہ ہوئے۔ ایک ٹرک کو حملہ آوروں نے آگ لگا کر مکمل طور پر جلا دیا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب تربت شہر میں ایک شدید دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کے نیوی کیمپ کو مبینہ طور پر BM-12 راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راکٹ کیمپ کے اندر جا کر زور دار دھماکے سے پھٹا۔

  • سرکاری سطح پر جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ غیر سرکاری ذرائع فورسز کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی حلقوں کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے سیکیورٹی صورتحال میں کشیدگی کی اطلاعات مسلسل سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Share This Article