کولواہ سے دوران آپریشن پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے خواتین و بچے اور گوادر سے لاپتہ ہونے بلوچ طالب علم رہنما بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 15 اپریل کو دوران آپریشن فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے پیر بخش ولد رضائی، بی بی مریم بنت علی محمد، اسد،ماھل،مہلب، گوہر اور اٹھارہ اپریل کو لاپتہ ہونے والے ماہناز ولد ڈولو، شراتوں اور گلشن آج ہوشاپ آرمی کیمپ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں دس دسمبر دو ہزار انیس کو گوادر سے لاپتہ ہونے والے بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنما وہاب بلوچ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔