بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں ایک ریاستی ایجنٹ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلیہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج چار بجے خاران بازار کے سبزی منڈی میں ریاستی ایجنٹ مہراللہ یلانزئی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔مذکورہ ریاستی ایجنٹ عرصہ دراز سے پاکستانی فورسز کے لئے مخبری کا کام کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مہراللہ یلانزئی ولد سہراب اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر بلوچوں کے اغوا، گھروں کی نشاندہی اور کئی فوجی آپریشنوں میں ملوث رہا ہے۔ وہ خاران کے علاقوں تَنک، کلّگ، گواش میں چوری اور ڈکیتی میں بھی ملوث رہا ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کو تنظیم کی طرف سے کئی دفعہ تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ دشمن ریاست کے لئے کام کرنا چھوڑ دے لیکن وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا۔
ترجمان نے کہا کہ لوگ قابض دشمن فوج کے لیے مخبری اور سہولت کاری سے باز رہیں ورنہ انکے ساتھ قابض دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔