کوہلو میں بلدیاتی الیکشن کے قافلے پر کیے گئے حملے کی ویڈیو جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی نے گزشتہ ماہ کوہلو کے علاقے جنتلی میں بلدیاتی الیکشن کے قافلے پر کیے گئے بم حملے کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو بلدیاتی انتخابات کی مناسبت سے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر نصیب اللہ مری الیکشن عملے کے ساتھ 17 گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ کوہلو کے علاقے جنتلی کے مقام سے گزر رہا تھا جسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 1 لیویز اہلکار ہلاک جبکہ رسالدار سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد علاقے میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری بعد ازاں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے قبول کیا گیا۔

مذکورہ حملے کی ویڈیو آج بی ایل اے کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment