پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں تاریخی کتابیں سیل کرنے پر جرمانے عائد

0
178

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تاریخ جموں کشمیر کی کتابوں پر پابندی اور بک ڈپو مالکان کو جرمانہ کر دیا گیا۔

سنگر نیوز کو مقامی سطح پرموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر پر لکھی گئی تاریخی کتابوں پر پابندی اور بکسٹالوں کو سیل کرنے کے بعد اب مذکورہ دکانداروں پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں اورآزادی پسند حلقوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے کشمیر کی تاریخی کتابوں پر پابندی عائد کرنے اور نوجوان نسل کواپنے حقیقی تاریخ سے آگاہی سے دور رکھنے کی ریاستی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تاریخ کو مسخ کرنے کا حربہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کی کتابوں پر پابندی، کتابوں کی دکانیں سیل کرنے اور دکاندار حضرات کو جرمانے کرنے کا عمل انتہائی شرمناک اور بنیادی انسانی حقوق، تحریر و تقریر جیسی بنیادی آزادیوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قابض پاکستان کی جانب سے طاقت کے دباؤ اورفوجی ایما پرکشمیری ریاست کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی کتابوں کی فروخت زبردستی رکوانے کی کوششیں ریاست دشمنی اور ریاست کے ڈھائی کروڑ باشندوں کے مفادات و مستقبل کے خلاف سازش کا حصہ بننے کا عمل ہے۔

آزادی پسند حلقوں کے مطابق ریاست کی انتظامیہ کب تک ریاستی مفادات کے خلاف جا کر غیر قانونی قبضے کو طول دلوانے کے عمل کا حصہ بنتی رہے گی؟۔

مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کہا کہ قابض کشمیر کی تاریخ، شناخت اور تہذیب و ثقافت کو مسخ کرنے اور اسے مستقل بنیادوں پر تقسیم کرنے کی ان ظالمانہ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی مذمت کرتا ہے۔ اپنی ریاست کی تاریخ اور ماضی، حال و مستقبل کے بارے میں جاننا ہر ریاستی باشندے کا بنیادی حق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here