پاکستانی مقبوضہ کشمیر: تاریخی کتابیں فروخت کرنے پر بکسٹال سیل

0
155

بلوچستان کے بعدپاکستانی مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے تاریخی و نیشنلز کی کتابیں فروخت پر ایک بکسٹال کو سیل کردیا ہے ۔

سنگر ڈیسک کو ملنے اطلاعات کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہر ڈڈیال میں فورسزوخفیہ اداروں نے ایک کتاب فروخت کرنے کی دکان کو سیل کر دیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے بعد اب کشمیر میں بھی ترقی پسند اور اپنی تاریخ کی کتابیں رکھنا جرم بن گیا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہر ڈڈیال میں کتابوں کے سب سے بڑے “چغتائی بکڈپو ” کو سعید اسد کی کتاب “کشمیریات” فروخت کرنے کے جرم میں سیل کردیا گیاہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کے علاوہ نیشنلزم سمیت دیگر تاریخی کتابوں پر بھی اب پابندی لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کے مطابق یہ بھی قبضے کی ایک شکل ہے، استحصال کی ہی تو ایک قسم ہے جو کتابیں آپ کو تاریخ کا درست علم دیں ان پہ پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here