مند وخضدار سے فورسز ہاتھوں 4نوجوان جبری طورپر لاپتہ

0
182

بلوچستان کے علاقے خضدار اور مند سے پاکستانی فورسز نے4نوجوانوں کوحراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کردیا ہے ۔

مند سے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت علی ولد حاجی موسیٰ اورامام بخش ولد مقبول جبکہ خضدار سے لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت خالد ولد محمد حسن اور آصف ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند گیاب میں8 مارچ کو فورسز نے گھروں پر چھاہے مارکر علی ولد حاجی موسیٰ اورامام بخش ولد مقبول سمیت 3 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ دوسرے دن تیسرے نوجوان ارسلان ولد فضل کو چھوڑ دیا گیا لیکن علی اورامام بخش تاحال لاپتہ ہیں۔

دریں اثناضلع خضدار سے فورسز و خفیہ اداروں نے کھنڈ کے علاقے سے خالد ولد محمد حسن اور آصف ولد عبداللہ کو اُن کے گھر سے دو بجے کے وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری لاپتہ خالد کراچی کا رہائشی جو اپنے رشتہ داروں کو یہاں چند روز قبل آیا تھا جبکہ دونوں نوجوان طالب علم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here