پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد گزشتہ تین دن سے متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ روکے جانے پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، تینوں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے اوران کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میںفورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افرادکو مارنے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مذکورہ دعوے میں ہلاک کئے گئے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔جس سے لاپتہ افراد کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔