بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرنائی میں پاکستانی فوج کے حملے میں سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بمورخہ 14 مارچ 2022 کو صبح 9 بجے پاکستانی فوج نے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں جارحانہ آپریشن کیا۔
اس دوران ایک مقام پر ہمارے سرمچار گشت پر تھے جن پر پہلے سے گھات لگائے دشمن فوج کے اہلکاروں نے حملہ کردیا۔ حملے کے ردعمل میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قابض اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا، اس دوران دشمن فوج کی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر پہنچے تاہم ہمارے سرمچار فوجی حصار کو توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔