بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی بازار میں پولیس کی گشتی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیم کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی دفاع میں اس وقت نشانہ بنایا جب اہلکاروں نے دانستہ طور پر سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی، پولیس اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ عمل دہرا چکی ہے۔ لہذا اس حملے کی توسط سے لوکل پولیس کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ سرمچاروں کے کسی بھی موومنٹ میں رکاوٹ ہرگز نا بنیں بصورت دیگر ان پر مزید رحم نہیں کریں گے۔