کوہلو، جعفر آبادو اوتھل میں مختلف حادثات وواقعات میں5افراد ہلاک

0
157
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقوں کوہلو، جعفر آباداور اوتھل میں مختلف حادثات وواقعات میں5افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

کوہلو اور جعفرآباد کے علاقوں میں دو مختلف واقعات میں3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے میں تبلیغی جماعت والوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

اسی طرح جعفرآباد کے علاقے میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نے اورضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گیا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ضلعی صدرمقام اوتھل سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹیارو کے مقام پر پک اپ اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص حیدرعلی خاصخیلی ولد تاج محمد خاصخیلی ہلاک جبکہ دو افراد عبدالقادر اور جمعہ خان زخمی ہوگئے ۔

لاش اور زخمیوں مرک 1122ٹیارو سینٹر منتقل کردیا گیا۔جہاں زخمیوں کی طبی امداد کی گئی۔

ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

حب ساکران تھانہ کے قریب ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

اس حوالے بتایاجاتا ہے کہ ساکران تھانہ کے قریب ندی میں جمع پانی میںنہاتے ہوئے 17سالہ نوجوان محمد عظیم واہورہ ولد فقیر محمد واہورہ ڈوب کرہلاک ہو گیا۔

متوفی حاجی براد واہورہ گوٹھ ماموں ہوٹل کا رہائشی تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here