خاران میں ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر خاران میں زور دار دھماکہ اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

آج مغرب کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے گرلز کالج روڈ موجود ملٹری انٹیلی جنس آفس پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

مسلح افراد کے حملے کے بعدپاکستانی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے ۔

ایم آئی افس پر ہونے والے ستی بم حملے میں نقصانات کا تعین اب تک نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے شہر خاران میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں فورسز اور خفیہ اداروں کے خلاف متحرک ہیں اور ان پر پے در پے حملے کرتے آرہے ہیں۔

اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment