بلوچستان میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 21 اپریل2020 کی شام تک سکریننگ کیے گئے لوگوں کی کل تعداد15774 ہو گئی ہے۔ جبکہ 30 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تکبلوچستان میں جن لوگوں میں کورونا وائرس مثبت آیا ے ان کی کل تعداد 495 ہو گئی ہے۔
اب بھی بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 7031 ہے۔ 21 اپریل2020 کو 165 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد5801 ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد167 ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 06 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔