تربت میں فورسزفورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فورسز چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے8 مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت میں 8 بجکر بیس منٹ پر ائیر پورٹ چوک کے قریب قائم فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا،جو چیک پوسٹ کے سامنے جا گرا جس سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment