تربت میں پاکستانی فورسز قافلے پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سنگر کو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ڈنُک میں فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کی ہلاکت کے اطلاعا ت ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے ۔آج بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملہ ہوا ہے جس سے 9اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ گذشتہ روز گوادر میں نلینٹ کے مقام پرکوسٹل ہائی وے کا پُل اور ایک فوجی گاڈی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیاتھا، حملے میں پُل اور گاڈی تباہ ہوئے تھے اور اس میں سوار آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے تھے اُس حملے کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی تاہم آج بولان اور تربت میں ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment