بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت3افراد ہلاک ہوگئے۔
جناح روڈ حادثے میں ہلاک افراد ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کے نام محمد یوسف ولد سلطان محمد عمر 14 سال سکنہ ائیر پورٹ چوک، تاج محمد جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب نوشکی میں درخت سے لٹکی نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
نوشکی کلی شریف خان روڈ پر سند ایریا میں درخت سے لٹکی19 سالہ نوجوان فرہاد ولد خدائے سکنہ کلی فقیران نوشکی کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
نوجوان کے دوستوں کے مطابق واقعہ خودکشی ہے، اور فرہاد نامی نوجوان نے خود کشی سے پہلے دوستوں کو اطلاع کی ہے ۔
رشتہ داروں نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔
واقعے کو مشکوک جان کر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا۔