ترکیہ میں 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان

0
185

ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوآن نے اپنے سابقہ منصوبے کے مطابق 14 مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے باوجود صرف تین ماہ بعد پولنگ ہوگی۔

واضع رہے کہ ترکہ میں زلزلے کے نتیجے میں پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

صدرطیب ایردوآن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں اپنی حکمراں جماعت آق کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہوگا۔

گذشتہ ماہ تباہ کن زلزلے کے بعد سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ممکنہ وقت کے بارے میں متضاد اشارے مل رہے تھے، کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ انھیں اس سال کے آخر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جاسکتا ہے۔

اس تباہ کن قدرتی آفت سے پہلے صدر طیب ایردوآن کی مقبولیت شہریوں کی زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور ترک کرنسی لیرا میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے کم ہو کررہ گئی تھی۔انھیں ملک کی جدید تاریخ کے مہلک ترین زلزلے پر اپنی حکومت کے ردعمل پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here