قلات میں فورسز پربم حملہ ، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں لیویزفورس پر بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا قلات کے علاقے جوہان میں ہواجہاں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہان میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں لیویز کی گاڑی محفوظ رہی لیکن ایک اور گاڑی اس کی زد میں آگئیجس میں سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش آر ایچ سی منگچر منتقل کردی گئی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment