بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے لاپتہ 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
بچے کی شناخت ایان خان کے نام سے ہوگئی ہے جو سر درگئی کا رہائشی تھا اور22فروری سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او سلیم شاہ کو نامعلوم شخص نے لال قلعہ تھانے کی حدود میں پہاڑی علاقے پر لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔