بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا حجام کی دکان کے سامنے ہواہے۔جہاں بم موٹرسائیکل میں نصب تھااورموٹرسائیکل حجام کی دوکان کے باہر کھڑا تھا۔
لیویز کنٹرول روم بارکھان کے کانسٹیبل حبیب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی بارکھان نجیب پندرانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔