تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پربم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسزکی چوکی پر بم حملہ ہوا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقعہ ایف سی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کردی اورسخت چیکنگ شروع کردیا۔

واضع رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل خضدار میں بھی ایس پی اسکواڈ پر حملہ ہو اہے جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment