آواران میں فورسز ہاتھوں ایک شخص ہلاک،تربت میں ہلاک8 افراد کی شناخت ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ تربت میں فورسز ہاتھوں ہلاک8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں علاقے میں حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کے ایک ٹھکانے کی موجودگی کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔

دعوے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے ہیلی بورن فورس کا استعمال کیا گیا۔اورفورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا، اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں تحصیل دشت کے علاقہ مزن بند کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

مذکورہ لاشیں فورسز نے گذشتہ دنوں لیویز کے حوالے کی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک آپریشن میں مارے گئے ہیں۔

لیویز نے لاشیں شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں جہاںانہیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایف سی کے آپریشن میں تحصیل دشت کے علاقہ مزن بند کے پہاڑی سلسلے میں ہلاک آٹھوں افراد کو ان کے قریبی رشتہ داروں نے شناخت کیا جس کے بعد ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایف سی نے آٹھ لاشیں لیویز فورس کے حوالے کی تھیں جنہیں شناخت کی خاطر ٹیچنگ ہسپتال تربت کے سردخانہ میں رکھا گیا، لاشوں کی شناخت محمد کریم ولد شے محمد ساکنان گوبرد مند ، منظور ولد شفیع محمد سکنہ مند بلوچ آباد، گزّہ ولد محمد صالح سکنہ گوک مند ، جلال ولد حسین سکنہ تلمب مند، طالب ولد یاسین سکنہ مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو بل نگور، مولابخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو بل نگور کے نام سے کیا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment