بلوچستان میں باہر نکلنے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے کورونا کی روک تھام کے لیے ماسک پہننے یا ناک اور منہ کو کسی اور کپڑے سے لازمی ڈھانپنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق لوگ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں جس کے پیش نظر ماسک پہننے یا کسی اور کپڑے سے ناک اور منہ کو ڈھانپنے کو لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شناخت کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

Share This Article
Leave a Comment