جیوانی میں کوسٹ گارڈ پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک کیا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے آج بمورخہ 13 فروری 2023 کو ہمارے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا۔

آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ کے موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مل روڈ پر موجود دیگر اہلکاروں کو کھانے کا سامان پہنچا کر واپس جارہے تھے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا جیوانی میں چند نام نہاد سیاسی عناصر اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنے یا سیاسی مفادات کے حصول کیلئے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس جاکر عام شہریوں کو بی ایل اے کے حملوں میں نامزد کررہے ہیں، ہم ان تمام افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ان کی تمام حرکتوں پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں لہذا وہ باز آجائیں۔

Share This Article
Leave a Comment