مشکے و تمپ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ9فروری کی شام بوقت ساڑھے پانچ بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں میانی قلات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جبکہ 8فروری کوضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں سرمچاروں نے اے ون اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں فوج کوجانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment